پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،دبئی پولیس پاکستانی چور کے سامنے گھبرا گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک نائجیرین خاتون کو لوٹنے کے بعد معصوم بن کر اسی خاتون کو ڈاکو قرار دینے والے ایک پاکستانی لٹیرے نے پولیس کو بھی پریشان کر دیا۔

دبئی کرمنل کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ نائجیریا کی 28 سالہ خاتون البراہا کے علاقہ میں اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ اس کے آگے چلنے والے دو مردوں نے اچانک پیچھے مڑ کر اس کا پرس چھیننے کی کوشش شروع کردی۔ خاتون نے لٹیروں میں سے ایک کو پکڑ کر شور بلند کردیا جس کے بعد ایک شخص فرار ہوگیا جبکہ قریب موجود عمارت کے دوسرے فلور پر موجود ایک شخص نے نیچے اتر کر ایک لٹیرے کو پکڑلیا۔ اس دھینگا مشتی کے دوران خاتون کا لباس بھی پھٹ گیا اور اس کو چہرے پر زخم بھی آئے۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے شخص نے حیران کن موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ افریقی خاتون ڈاکو ہے اور وہ اس کے ظلم کا نشانہ بن چکا تھا۔ کچھ ابتدائی گومگو اور پریشانی کے بعد بلآخر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ پولیس مفرور شخص کی بھی تلاش کررہی ہے۔ عدالت اگلی سماعت 23 اپریل کو کرے گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…