اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب،امارات، اومان۔۔۔! دنیا بھرمیں کس ملک سے گزشتہ5سالوں کے دوران کتنے لاکھ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)دنیا بھر سے گزشتہ5سالوں کے دوران 5لاکھ44ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، مسلم ممالک سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو نکالا گیا، سعودی عرب سے 2لاکھ80ہزار،متحدہ عرب امارات سے 52ہزار، اومان سے 21ہزار،ایران سے 17ہزار،ملائشیا سے16ہزار اور ترکی سے10ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا گیا۔مذکورہ عرصے کے دوران 5602پاکستانیوں کو مختلف ممالک نے بلیک لسٹ کیا،سب سے زیادہ پاکستانیوں کو مدت سے زیادہ عرصہ رہنے پر ملک بدر کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا بھر سے 544105پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ، سال 2012کے دوران 71,723،2013کے دوران 79,539،سال 2014کے دوران 78,409، سال 2015کے دوران ایک لاکھ 16ہزار185،2016کے دوران ایک لاکھ 11ہزار 84 جبکہ رواں سال30جون تک 87ہزار165پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا ۔ پاکستانیوں کو نکالنے میں مسلم ممالک سب سے آگے رہے ۔ سعودی عرب سے 2لاکھ80ہزار52، یو اے ای سے 52ہزار58، اومان سے 20ہزار915، ملائشیا سے16ہزار124، ترکی سے 9ہزار796، ایران سے 16ہزار953پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔ اسی طرح یونان سے 16ہزار591،اٹلی سے 887، فرانس سے 798، ناروے سے 265، فن لینڈ سے 815، ساؤتھ افریقہ سے 2537پاکستانیوں کو نکالا گیا ۔ اسی طرح بیلجیئم ، سپین ، اسٹریا ، نیدرلینڈ، بلغاریہ ، رومانیہ ، ڈنمارک، سویڈن ، پرتگال ، سوئزرلینڈ، پولینڈ، ہنگری ، فن لینڈ، کویت، قطر ، عراق ، یمن ، لیبیا، لبنان ، شام ، تھائی لینڈر، امریکہ ، ہانگ کانگ ، سری لنکا، ساؤتھ کوریاسمیت 134 ممالک سے پاکستانیوں کو نکالا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس مذکورہ عرصے کے دوران مختلف ممالک نے 5602پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کیا۔ پاکستانیوں کو اوورسٹے ، پاسپورٹ گم ہونے ، غیر قانونی داخلے ، ایکسپائر ویزا، منشیات کیسز، بغیر دستاویزات سفر ودیگر چھوٹی بڑی وجوہات کی بناء پر ملک بدر کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…