لاہور(آئی این پی) مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کیلئے اہم اجلاس عاشورہ کے بعد لاہور میں بلانے کا فیصلہ ‘سید غوث علی شاہ نے بھی تصد یق کر دی ۔ذرائع کے مطابق 10محرم الحرام کے بعد لاہور میں ہونیوالے لیگی دھڑوں کے اتحاد کے اجلاس میں مسلم لیگ (ق) عوامی مسلم لیگ ‘مسلم لیگ ضیاء سمیت (ن) لیگ کے
ناراض اراکین کو بھی شر کت کی دعوت دی گئی ہے اور اجلاس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی جبکہ سید غوث علی شاہ نے اجلاس بلانے کی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے معاملات تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ا ور آنیوالے دنوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔