بنگلہ دیش سکولوں میں تیراکی کی تعلیم لازمی قرار

10  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں حکومت نے ملک میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات میں کمی لانے کے لیے سکولوں میں تیراکی سکھانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں پانچ سے 17 برس کی درمیانی عمر کے 18 ہزار بچے اس لیے ڈوب کر ہلاک ہوتے ہیں کیونکہ انھیں تیرنا نہیں آتا۔بنگلہ دیشی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں واقع تالابوں اور جھیلوں میں بچوں کو تیراکی کی تربیت دی جائے گی جبکہ ملک کی جامعات میں واقع سوئمنگ پولز تک بھی ان بچوں کو رسائی دی جائے گی۔بی بی سی کو ملنے والی معلومات کے مطابق حکام ملک بھر کے سکولوں سے تیراکی کی تربیت کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ بھی طلب کریں گے دنیا کے گنجان آباد ممالک میں شامل بنگلہ دیش میں پانی میں ڈوبنے سے ہلاکتوں کو ’پوشیدہ جان لیوا بیماری‘ کہا جاتا ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں بچے اپنے اردگرد پانی دیکھ کر ہی بڑے ہوتے ہیں اور کم عمری میں ہی تیرنا سیکھ لیتے ہیں لیکن شہروں میں ایسا نہیں ہے۔شہری علاقوں میں اس حکم پر عمل کرنا بھی مشکل ہے کیونکہ وہاں تیراکی کے تالابوں کی شدید کمی ہے۔ یہاں ایسے واقعات میں مرنے والوں میں سے بیشتر غریب بچے ہوتے ہیں جو دیہی علاقوں میں دریاو¿ں، تالابوں اور جھیلوں کے نزدیک رہتے ہیں۔یہ تالاب ہی بنگلہ دیش کی 16 کروڑ آبادی میں سے دو تہائی کے لیے نہانے کا مقام بھی ہیں۔ملک کے سیکریٹری تعلیم نذرالاسلام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں اوسطاً روزانہ 48 افراد ڈوب کر ہلاک ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت بڑی تعداد ہے اور آسٹریلیا کے مقابلے میں یہ 20 گنا زیادہ ہے۔‘نذرالاسلام نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں ہلاک ہونے والے چار برس سے کم عمر کے ہر چوتھے بچے کی وجہ ہلاکت ڈوبنا ہی ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں بنگلہ دیش میں اسہال اور دیگر بیماریوں سے بچوں کی ہلاکتوں پر قابو پانے میں کامیابی ہوئی ہے وہیں پانی میں ڈوبنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔بی بی سی بنگلہ کے صابر مصطفیٰ کے مطابق ملک کے دیہی علاقوں میں بچے اپنے اردگرد پانی دیکھ کر ہی بڑے ہوتے ہیں اور کم عمری میں ہی تیرنا سیکھ لیتے ہیں لیکن شہروں میں ایسا نہیں ہے۔ان کے مطابق شہری علاقوں میں اس حکم پر عمل کرنا بھی مشکل ہے کیونکہ وہاں تیراکی کے تالابوں کی شدید کمی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…