اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دنیا سے کیا چھپانا چاہتا ہے، تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے علیحدگی پسند بلوچ اکثر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف رہتے ہیں، کریمہ بلوچ جو کہ پاکستان مخالف بلوچ خاتون ہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ آٹھ ماہ سے پاکستان نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بند کر
رکھاہے، پاکستان دنیا سے کیا چھپاناچاہتاہے۔ کریمہ بلوچ کے اس ٹوئیٹ پر بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے جوابی ٹوئیٹ میں لکھا کہ بلوچستان میں پورے پاکستان کی طرح انٹرنیٹ کی سروس بغیر کسی تعطل کے جاری ہے، ویسے یہ ٹوئیٹ ڈیرہ بگٹی سے کر رہا ہوں۔ سرفراز بگٹی کے اس جواب نے کریمہ بلوچ کو منہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔