ساہیوال (این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے محر م الحرام کے موقعہ پر ضلع ساہیوال میں 16علماء کرام کے ضلع ساہیوال میں داخلہ پر 2ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے جن میں مولانا مسعود الرحمن عثمانی اسلام آباد، کالعدم سپاہ صحابہ کے مولانا مسرو نواز جھنگوی ، مولانا معاویہ اعظم جھنگ، مولانا محمد یوسف رضوی آف ٹوکا سرگودھا ، مولانا عبدالرحمن ضیا ء کمالیہ ضلع ٹوبہ ، مولانا محمد احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کمالیہ ضلع ٹوبہ،
ڈاکٹر خادم حسین ڈھلو ں کالعدم سپاہ صحابہ جہانیاں ضلع خانیوال مولانا نعمان ضیاء فاروقی کالعدم سپاہ صحابہ سمندری ضلع فیصل آباد ، محمد سرفراز حق جھنگوی جھنگ ، کالعدم سپاہ صحابہ مولانا عطاء الرحمن سمندری ضلع فیصل آباد مولانا عبدالعزیز خطیب لال مسجداسلام آباد، علامہ ساجد نقوی کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان اٹک ، سید سبطین شاہ سرگودھا ، مولانا اورنگ زیب فاروقی کراچی ، مولانا خادم حسین لاہور اور مولانا سید محمد سرور شاہ وہاڑی شامل ہیں ۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے ضلع ساہیوال کے 18علماء کرام کی زبان بندی کرکے تقریروں پر 2ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے جن میں جمعیت العمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ)پنجاب کے مفتی محمد عثمان غنی ، جمعیت العمائے اسلام(فضل الرحمن گروپ) ضلع ساہیوال کے جنرل سیکر ٹری قاری سید ابن شہید ، حافظ حبیب اللہ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کے قاری انیس الرحمن ، کالعدم سپاہ صحابہ کے مولانا عالم طارق ، مفتی احسن عالم ، مولانا عثمان حیدر ، قاری محمد احمد رشیدی عابدکالونی ساہیوال، محمد ابو بکر رشیدی جمعیت اہلحدیث کے پنجاب کے سیکر ٹری مولانا احمد یار صدیقی ، کالعدم سپاہ صحابہ ضلع ساہیوال کے صدر مولانا انعام اللہ شاہ بخاری ، مولوی محمد سلیم، قاری محمد طیب، مولوی محمد اعظم ، مولوی محمد احمد شرلی ، قاری حبیب الرحمن اور علی حسین شامل ہیں۔