اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں پیرس پہنچ گئے۔بھارت میں دفاع اور ایٹمی تعاون کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ایجنڈے کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہے، پیرس ایئر پورٹ پر فراسیسی وزیر سپورٹس اور فرانس میں بھارتی سفیر ارون سنگھ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ تین ملکی دورے کے دوران ایٹمی ری ایکٹرز اور ایٹمی ایندھن کی خریداری کے معاہدوں کا امکان ہے۔ بھارتی وزیر اعظم بھارت میں دفاع ، ایٹمی تعاون اور انفرا سٹرکچر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اعلیٰ فرانسیسی حکام اورنجی کمپنیوں سے مذاکرات کریں گے ، وزیر اعظم مودی فرانس کے بعد 12اپریل کو جرمنی اور 14 اپریل کو کینیڈا جائیں گے۔