لاہور( این این آئی)ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین جبکہ لاہورسب سے مہنگا شہرہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکوسب سے مہنگا شہر جبکہ ملک کے معاشی حب کراچی کو سب سے سستا شہرقرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریی کی روشنی میں اگست 2017 کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7 فیصد ریکارڈ
کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ شرح 3.3 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہرں میں سی پی آئی کی مناسبت سے لاہور سب سے مہنگا شہر ہے جہاں اگست 2017کے دوران سی پی آئی کی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔