پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چین کے نئے منصوبے نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماﺅنٹ ایورسٹ میں سوراخ کرکے نیپال تک ریلوے لائن بنانے پر غور و فکر شروع کردیا ہے جبکہ بھارت اپنے ہمسایہ ملک نیپال میں چین کے براہ راست اثر و رسوخ اور رسائی سے سخت پریشان ہوگیا ہے۔

اخبار ”دی گارڈین“ کے مطابق کنگ ہائی تبت ریلوے کے ذریعے چین اور تبت کا دارالحکومت پہلے ہی رابطے میں ہےں اور اب ماﺅنٹ ایورسٹ کے نیچے سے ایک بڑی سرنگ بنائی جائے گی جس میں سے گزرتی ہوئی ریلوے لائن نیپال میں داخل ہوجائے گی۔ اخبار ”چائنا ڈیلی“ نے چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ایک ریلوے ماہر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماﺅنٹ ایورسٹ سے گزرنے والی ریلوے لائن کا منصوبہ نیپال کی درخواست پر بنایا جارہا ہے۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل 2020ءتک متوقع ہے اور اس کے ذریعے چین کو جنوب میں وسیع و عریض منڈیوں تک رسائی مل جائے گی۔ نیپالی میڈیا کے مطابق منصوبے کے لئے انتہائی گہری سرنگیں بنائی جائیں گی اور پہاڑی علاقے کی خطرناک ڈھلوانوں کی وجہ سے ریل گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
واضح رہے کہ نیپال میں چینی اثر و رسوخ صرف سڑکوں اور ریلوے تک محدود نہیں ہے بلکہ چین یہاں بڑے پیمانے پر ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس ایئرپورٹ اور مذہبی مراکز بھی تعمیر کررہا ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے بھارت کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…