لاہور(آن لائن)محکمہ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں 9 اور10 محرم کو ڈبل سوار ی پر پابندی عائد کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ محرم الحرام میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے پابندی کی خلاف ورز ی کرنے والے افراد کو جیل بھیج دیا جائیگا اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر میں کسی بھی جگہ 5 سے زیادہ لوگ
ٹولیوں کی صورت میں جمع نہیں ہو سکیں گے۔ کوئی بھی مجلس اور جلوس ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں نکلے گا کوئی بھی شخص اپنی ذاتی مجلس و جلوس کی سیکورٹی کے پیش نظر از خود مورچہ زنی نہیں کرسکتا محرم کے مرکزی اور ضلعی حکومت کی اجازت سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹ پر دکانیں بند رہیں گی یکم محرم سے لیکر 10 محرم الحرام تک لاہور سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذالعمل رہے گی۔