پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کے بعد خورشید شاہ کی باری اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہٹانے کیلئے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سرگرم، قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر اتفاق کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کراچی آئے گا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ملاقات 26 ستمبر شام سات بجے ہوگی جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا جا رہا ہے کہ نیب کے موجود چیئرمین قمر زمان چوہدری ریٹائر ہو رہے ہیں اور اگلے ماہ نئے چیئرمین کا تقرر کیا جانا ہےاور اس تقرری میںقائد حزب اختلاف خوکو آئینی حیثیت حاصل ہے جس پر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ خورشید شاہ کو یا تو عہدے سے ہٹادیا جائے یا ان کو اس حد تک دبائو میں لے آیا جائے کہ وہ اپوزیشن خصوصاََ تحریک انصاف کی چیئرمین نیب کے حوالے سے تقرری میں تجویز کو اہمیت دیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف اس سے قبل بھی کئی سیاسی جماعتوں سے رابطے کر چکی ہےاور ایم ایم کیو پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اگر تحریک انصاف قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو نواز شریف کے بعد پیپلزپارٹی کے خلاف یہ اس کی دونوں بڑی جماعتوں کے خلاف بہت بڑی کامیابی سمجھی جائے گی تاہم سیاسی پنڈٹ

اسے موجودہ حالات میں ناممکن قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…