کراچی(این این آئی)کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ جہاں تیزی سے اربنائزیشن ہورہی ہے ۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ 2030 تک ملک کی آدھی آبادی شہروں میں منتقل ہوجائے گی ۔ پاکستان میں تیرا سال بعد آدھی آبادی شہروں میں آباد ہوجائے گی۔ ملک میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد مکانات کی کمی ہے ۔
حکومت کی عدم توجہی نے لوگوں کو گھروں کی فراہمی میں مزید مشکلات پیدا کردیں۔ شہروں میں بڑھتی آبادی نے تعمیراتی شعبہ پر شدید دباو بڑھا دیا ہے۔ایسوسی ایشن اف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مطابق ٹیکسوں کی بھر مار نے تعمیراتی شعبے کی کمر توڑ دی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں 1 کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے دوسری جانب آدھی آبادی کچی بستوں میں زندگی گزار رہی ہے۔