اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے کسی نے بتایاکہ کراچی میں موجود ایک فلیٹ سے کھانے کے لیے اکثر میکلڈونلڈ اور کے ایف سی وغیرہ کو کال جاتی تھی اور کال مسز علی کے نام سے جاتی تھی ۔
ایک دن ایک ڈاکٹر کو بھی کال آئی کہ مسز علی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ جب ڈاکٹر فلیٹ میں پہنچا توانہوں نے دیکھا کہ فلیٹ کے گیٹ کے باہر گبرو جوان لوگ سکیورٹی پر مامور تھے اور شاہانہ قسم کا پروٹوکول تھا ۔ جب اندر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ مسز علی ایان علی ہیں۔نہوں نے ڈاکٹر سے جو فارم بنوایا اس پر بھی مسز علی لکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اب وہ رہا ہو کر بیرون ملک مقیم ہیں۔