جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اچانک بہت بڑا اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی کتنے ارب ڈالرسالانہ پاکستان بھیج رہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سالانہ 7ارب ڈالر غیر قانونی طور پرہنڈی کے ذریعے وطن بھیجتے ہیں جس کی روک تھام ضروری ہے۔بیرون ملک سے بینکوں کے ذریعے 2008 تک سالانہ ساڑھے 6 ارب ڈالر پاکستان آتے تھے۔جو اب بڑھ کر تقریبا 20 ارب ڈالر سالانہ ہوچکے ہیں اس طرح اس رقم میں سالانہ 16فیصد اضافہ ہوا ہے جو اطمینان بخش بات ہے

وہ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے پیش کئے جانے والے شارٹ ڈاکو ڈرامہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر نیشنل بینک کے صدر سعید احمد اور ارتضی کاظمی نے بھی خطاب کیا تقریب میں اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران عابدقمر،معین الدین،ارشد ستار ،ثمر حسین ودیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ رقم کی ترسیل سعودی عرب،متحدہ وعرب امارات ،امریکہ،برطانیہ ودیگر 4ملکوں سے ہوتی ہے اور 86فیصد ہے۔ ان ملکوں سے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ رقم قانونی طریقے سے بینکوں کے ذریعے بھیجی جائے۔تاہم اس کے لیے بینکوں کی بھی ذمہ داری ہے ہے کہ صارف کواچھے ریٹ دیں اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے اور فنڈ کی رقم کا تحفظ بھی ضروری ہے اس سلسلے میں مارکیٹنگ کا شعبہ میڈیا کے ذریعے اہم کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ترسیلات رقم کی جلد منتقلی نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اور صارفین کی شکایات کا قانونی ازالہ کیا جائے۔نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے کہا کہ ترسیلات کے حوالے سے بینکوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت 35 سے 40 فیصد رقومات ھنڈی کے ذریعے وطن آتی ہیں۔

اسے مکمل ختم تو نہیں کیا جاسکتا تاہم اسے کم کر کے 5فیصد کیا جاسکتا ہے ایک سوال پر صدر نیشنل بینک نے کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں ھنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل کی ہے انہیں رعایت یا معافی دینا ایف بی آر کا کام ہے اس طرح ان کے خلاف کارروائی کرنا بھی ایف بی آر اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا کام ہے

انہوں نے کہا کہ صارف کی رقم بروقت پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ کی زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ صارف کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم جلد سے جلد وطن پہنچ جائے او ر متعلقہ اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو نیشنل بینک کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…