پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی پاکستان واپسی،ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر قیمت پر وطن واپس آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کی قیادت بھی کرینگے ،شہباز شریف دو روز میں لندن سے واپس آ جائیں گے ،نیب کی کارروائیاں فراڈ ہیں ، پنجاب میں نیب کوئی انکوائری نہیں کر رہا ، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پرآج اپیل دائر کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سب کے علم میں ہے کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں ۔یہ فطری تقاضہ ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کیساتھ رہیں۔نواز شریف ہر قیمت پر واپس آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کی قیادت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دو دن میں لندن سے واپس آجائیں گے تاہم ان دنوں شہباز شریف کا لندن آنا جانا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب نے اور میاں صاحب نے اپنا فیصلہ کرنا ہے اور اسحاق ڈار نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ خود اس بارے بتا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے نیک نامی کمائی ہے۔ رانا ثنااللہ نے نیب کے حوالے سے کہا کہ نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی، نیب کی کارروائیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،نیب کی کارروائیاں فراڈ ہیں، نیب کس چیزکی انکوائری کرے گی؟ ہمارے کیسز میں صرف شفافیت ہی نکلے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اپیل آج دائرکی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…