پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کے لیے بری خبر، الیکشن کمیشن ن لیگ کے خلاف کیا کرنے جا رہا ہے؟ 

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان روکنے پرغور۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مقررہ وقت پر مسلم لیگ (ن) اپنا باضابطہ صدر منتخب کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف جو کہ پارٹی صدر بھی تھے کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسی وجہ سے الیکشن کمیشن

کی طرف سے اب مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان روکنے سمیت مختلف آپشنز پرغور شروع کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کو 8 اگست 2017ء کو خط لکھا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آئین کے مطابق 45 روز میں باضابطہ صدر کا انتخاب کیا جانا ضروری تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ مسلم لیگ (ن) پارٹی آئین کے مطابق 11 ستمبر 2017ء تک پارٹی صدر منتخب کرنے کی پابند تھی مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…