منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مشرف کی واپسی،ایم کیو ایم کے مضبوط گڑھ میں راتوں رات بڑا کام ہوگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں سیاسی طور پر ایم کیو ایم کے مضبوط ترین ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں آل پاکستان مسلم لیگ نے پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی ہے ۔ یہ وال چاکنگ ایم کیو ایم کے سیاسی طور پر مضبوط ترین علاقوں لیاقت آباد حسین آباد ،بندھانی کالونی ، شریف آباد ، بانٹوا نگر ، ایف سی ایریا اور دیگر علاقوں میں کی گئی ہے ۔ وال چاکنگ میں جئے پرویز مشرف اور سب سے پہلے پاکستان کے نعرے دیواروں پر تحریر کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ملیر میں اے پی ایم ایل کے

کامیاب جلسے کے بعد ضلع وسطی میں بھی آل پاکستان مسلم لیگ نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور یہ وال چاکنگ اسی سلسلے کی کڑی بتائی جاتی ہے ۔ اے پی ایم ایل یوم عاشور کے بعد ضلع وسطی میں پارٹی سیکرٹریٹ کا انعقاد کرے گی اور جناح گراؤنڈ میں جلد جلسے کا اعلان کیا جائے گا ۔ اے پی ایم ایل میں حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان ، پی ایس پی ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور مقامی عہدیدار شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…