بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دولتِ اسلامیہ کے خلاف صوبہ انبار میں بھی فتح یاب ہوں گے ،عراقی وزیر اعظم

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک کے سب سے بڑے صوبے انبار کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق’ ہماری اگلی جنگ انبار کی سرزمین پر ہو گی اور اسے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا۔‘عراقی سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کے مشرق میں سکیورٹی فورسز دولتِ اسلامیہ سے لڑائی کر رہی ہیں۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کو رمادی کے مشرق میں سجاریہ کے علاقے میں دھکیل دیا گیا ہے۔صدر حیدر العبادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے سرکاری صفحے پر لکھا ہے:’ ہم تکریت کی طرح انبار میں بھی فتح یاب ہوں گے۔‘صوبہ انبار میں سنّی آبادی اکثریت میں ہے اور اس کی سرحدیں ایک طرف شام سے اور دوسری طرف عراقی دارالحکومت بغداد سے ملتی ہیں۔اس صوبے کے اکثر شہروں اور دیہاتوں پر دولتِ اسلامیہ یا دیگر شدت پسندوں گروہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔صوبے کے اہم شہر فلوجہ پر اس وقت دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ہے اور اس وقت سکیورٹی فورسز نے شہر کا تین اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق بغداد کے جنوبی علاقوں سے صوبے میں اضافی فوجی اور شیعہ ملیشیا کے جنگجو بھیجے جا رہے ہیں صوبے میں سنّی آبادی کی اکثریت ہونے کی وجہ سے یہاں شیعہ ملیشیا کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے تاہم یہاں حکومت مقامی سنّی قبائلیوں کو بھی مسلح کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…