پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امر یکہ ، بوسٹن میراتھن بم دھماکے کے ملزم پر فرد جرم عائد

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے 2 سال قبل بوسٹن میراتھن ریس کے دوران دھماکے کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے۔امریکی ریاست بوسٹن کی عدالت نے میراتھن ریس کے دوران دھماکے کے الزام میں گرفتار 21سالہ نوجوان جو ہر سرنائیف نامی ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے، مجرم پر 30 سے زائد مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں اسے عمر قید اور پھانسی کی سزا کا بھی امکان ہے۔عدالت میں مجرم کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں مجرم کا کردار ضرور ہے مگر اس نے یہ جرم اپنے بھائی کے اکسانے پر کیا جو اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور پولیس فائرنگ میں مارا گیا۔عدالت نے دو دن تک جاری رہنے والی سماعت میں وکلا کے دلائل سننے کے بعد انہیں مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا جس کے تحت ملزم پردرج 30 مقدمات میں پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔حکا م کے مطا بق ٹرائل کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سے شروع ہو گا، جس میں مجرم کو عمر قید یا موت کی سزا سنائی جائے گی۔واضح رہے کہ بوسٹن میں اپریل 2013 میں میراتھن ریس کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے 21 سالہ ملزم کو دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…