اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سوئٹرز لینڈمیں پاکستان مخالف مہم جوئی درست نہیں ٗ قانون سب سے بالا تر ہے ٗ اسحاق ڈار کو اپنے عہدے سے علیحدہ ہو کر مقدمات کا سامنا کر نا چاہیے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پاس عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ ‘
ملک کے اندر دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے کردار بارے کھل کر بات کرنے کا سنہری موقع ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہے ٗسوئٹزر لینڈ میں پوری دنیا کا چوری کا پیسہ رکھا ہوا ہے سوئٹزر لینڈ کو اس حرکت پر شرم آنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ایسی نوبت نہیں آنی چاہئے انہیں اپنے عہدہ سے علیحدہ ہو کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے، انہوں نے ماضی میں بھی جیل کاٹی ہے