منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مبشر لقمان نے چینل 24 کو خیر باد کہہ دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن مبشر لقمان نے چینل 24 کو خیر آباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے چینل 24 کو جوائن کرنے والے سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنا موجودہ چینل 24 نیوز چھوڑ کر سما ٹی وی کو جوائن کر لیا۔ سینئر اینکر مبشر لقمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ جب اپنا پہلا پروگرام کرینگے تو اس میں وہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت ن لیگ کے مختلف وزراء کی طرف سے کی جانے والی کرپشن

کو بھی بےنقاب کرینگے۔واضح رہے کہ اینکر پرسن مبشر لقمان اپنے صحافتی کیریئر کے دوران کئی پابندیوں کا شکار رہے ہیں۔پان کے اے آر وائی ٹی وے کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ کو بھی پیمرا کی جانب سے بند کیا گیا تھا۔ پیمرا اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اے آر وائی نیوز ( اے آر وائی کمیوکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ) کو پابند کیا گیا ہے کہ کھرا سچ نامی پروگرام کیس کے فیصلے تک آن ائر نہیں کیا جائے گا۔پیمرا نے یہ بھی حکم دیاتھا کہ مبشر لقمان بطور اینکر یا مبصر اے آر وائے سمیت کسی بھی ٹی وی چینل پر نہیں آ سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…