واشنگٹن (این این آئی) فیس بک انتظامیہ کا ایک اور متعصب قدم، روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے بین الاقوامی سماجی کارکنوں کے اکاؤنٹس بند کردئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج اور آن سانگ سوچی کے وحشیانہ تشدد کو منظر عام پر لانے کا سہرا ان سماجی رہنماؤں کو جاتا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کا سہارا لیا۔مختلف ویڈیوز اور پوسٹ کی گئیں
تو دنیا کے سامنے آئی روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے اس قہر کی داستان۔ اب تنگ نظری اور متعصب سوچ ہی کہیے کہ فیس بک انتظامیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی آواز بننے والے ان سماجی رہنماؤں کے سبھی فیس بک پیچز بلاک کردیے ہیں۔فیس بک انتظامیہ جواز یہ پیش کررہی ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ کوئی بھی پوسٹ ذمہ داری کے ساتھ کی جائے اور کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ دوسری جانب فیس بک انتظامیہ کے اس قدم کے خلاف سماجی
رہنماؤں کا احتجاج جاری ہے۔