رانچی (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ رانچی پولیس کے مطابق دھونی کو نمبر پلیٹ درست طریقے سے نصب نہ کئے جانے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق نمبر پلیٹ کو موٹر سائیکل کے سامنے اور پشت پر افقی سمت میں فٹ کرنے کے بجائے دھونی نے جدت پیدا کرتے ہوئے سامنے والے پہیئے سے متصل مڈگارڈ پر پلیٹ کو ٹیڑھے رخ پر فٹ کر رکھا تھا جس پر دھونی کو 500روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جسے دھونی کے اہل خانہ نے ادا کردیا ہے۔ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل عمر اکمل نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اور بعد ازاں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا جس کا انجام ان کی حوالات کی سیر کی صورت میں سامنے آیا تھا۔
دھونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































