پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شامی حکومت مخالف عالم دین برطانیہ میں قتل

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے مخالف عالم دین الشیخ عبدالھادی العروانی کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پراسرار طور پر ان کی کار میں مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ الھادی کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے مبینہ طور پر مقتول الشیخ العروانی کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ عبدالھادی العروانی مغربی لندن کی ’اکٹن“ کالونی کی جامع مسجد النور کے سابق امام اور خطیب تھے۔ منگل کے روز ان کی گاڑی میں ا±نہیں مردہ پایا گیا، جہاں انہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ اور پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ الشیخ عبدالھادی العروانی کو شمالی لندن میں ”ویمبلی“ کالونی میں مقامی وقت کے مطابق صبح پونے گیارہ بجے ان کی کار میں نیم مردہ حالت میں دیکھا گیا۔ وہ اپنی فولکسفا گن باسٹ“ کار میں خون میں لت پت تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جب موقع پرپہنچے تو اس وقت الشیخ عبدالھادی شدید زخمی تھے۔ ان کی میت ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹرکی مدد سے اسپتال منتقل کی گئی لیکن کوئی آدھ گھنٹے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ الشیخ عبدالھادی العروانی کے انتقال پر سوشل میڈٰیا پر ان کے ان کے دوستوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں ان کے جاننے والوں کی جانب سے الشیخ العروانی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…