پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر جگ ہنسائی، منہ دکھانے کے قابل نہ رہے

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی سرکار نے کاشت کاروں سے ایک مرتبہ پھر سنگین مذاق کیا ہے اور ان کے ذمے واجب الادا ایک لاکھ روپے کے قرضے پر صرف ایک پیسہ کمی کا اعلان کیا ہے۔بعض کیسوں میں کاشت کاروں کو

قرضے کی کل رقم میں سے 68 پیسے تک کی معافی دی گئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بعض خبروں میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کسانوں کو ایسے سرٹیفیکیٹس بھی جاری کیے جارہے ہیں جن میں پیسوں میں قرضوں کی معافی نوید سنائی گئی ہے جبکہ ان کے ذمے ہزاروں میں قرض کی رقم واجب الادا ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع متھر ا سے تعلق رکھنے والے ایک کاشت کار کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کو اپنے ذمے واجب الادا ڈیڑھ لاکھ روپے کے قرض میں صرف ایک پیسے کی کمی کا سرٹیفیکیٹ تھمایا گیا۔حکومت کے اس طرح کے غیر ذمے دارانہ اقدامات کے ردعمل میں ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اور طویل عرصے سے معاشی مشکلات کے شکار ایک کاشت کار نے احتجاج کا منفرد طریقہ اختیار کیا ہے اور اس نے قرضے پر ملنے والی 68 پیسے کی معافی کا چیک وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سال گرہ کے موقع پر تحفے کے طور پر بھیج دیا ہے۔آندھرا پریش کے پسماندہ علاقوں میں کسان قحط ایسی صورت حال سے دوچار ہیں اور وہ اپنے ذمے واجب الادا قرضے کی بھاری رقوم ادا کرنے سے قاصر ہیں مگر ان سے حکومت سنگین مذاق کررہی ہے اور انھیں چند ٹکوں میں رعایت دے کر ٹرخا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…