پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ ، سیاہ فام شخص کو قتل کر نے والے سفید فام پولیس اہلکار پر فردِ جرم عائد

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ میں جنوبی کیرولائنا کے ایک سفید فام پولیس افسر پر فرار کی کوشش کرنے والے ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ریاستی تفتیش کاروں نے مائیکل سلیگر نامی اس پولیس افسر کو فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد منگل کو گرفتار کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا شخص والٹر لیمر سکاٹ پر پولیس افسر نے اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ پہلے ہی انھیں سٹن گن کا نشانہ بنا چکے تھے۔ سٹن گن سے بجلی کا جھٹکا دے کا مفلوج کیا جاتا ہے۔جنوبی چارلسٹن نامی علاقے کے میئر کیتھ سمے نے پولیس افسر کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’جب آپ غلط ہیں تو غلط ہیں۔ جب آپ ایک غلط فیصلہ کرتے ہیں تو اس بات سے قطع نظر کے آپ کسی ڈھال کے پیچھے ہیں یا سڑک پر چلتے ہوئے عام شہری۔ اب آپ کو اس فیصلے کے ساتھ جینا ہوتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکاٹ کو گاڑی کی ٹوٹی ہوئی بتی کے باعث روکا گیا۔نیو یارک ٹائمز میں شائع کی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکاٹ کے بھاگنے سے پہلے پولیس اہلکار اور ان کے درمیان مختصر لڑائی ہوئی۔ جس کے بعد افسر نے بھاگتے ہوئے سکاٹ پر کئی گولیاں چلائیں۔فائرنگ کا یہ واقعے ایسے میں پیش آیا ہے جب پہلے ہی امریکہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہریوں پر فائرنگ کی جانچ ہو رہی ہے۔ بالخصوص ایسے واقعات کی جن میں سفید فام پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام مشتبہ لوگوں پر گولیاں چلائیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…