ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

مریم نواز نے الیکشن کے دوران کس وزیر کو جھاڑ پلائی اور کس وزیر نے ان کے پائوں دبا کر انہیں منانے کی کوشش کی؟

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ این اے 120 کے انتخابی نتائج جس وقت آ رہے تھے اس وقت مریم نواز شدید غصے میں تھیں، حالات ان کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئے سخت الفاظ میں خواجہ سعد رفیق کو کہا کہ ’’اگر الیکشن کے یہ نتائج درست ہیں تو میں اس سے مطمئن نہیں اور ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے

کی ضرورت ہے‘‘۔ مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز وٹس ایپ پر نام نہاد صحافیوں کو ہدایات دیتی رہیں کہ یہ خبر چلا دو اور وہ خبر چلا دو۔ جب یاسمین راشد کی لیڈ کی خبریں چینلز پر چلیں تو مریم نواز سب پر برس پڑیں اور انہوں نے پرویز رشید کو بھی اچھی خاصی جھاڑ پلائی۔ بلال یاسین کو بھی جھاڑ پڑی اور مریم اورنگزیب جا کر ان کے قدموں میں بیٹھ گئیںاور ان کے پائوں دبا کر کہنے لگیں کہ میڈیم ابھی ذرا انتظار کریں کیونکہ صرف چند پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے ہیں۔تمام یونین کونسلوں کا رزلٹ آجائے گا تو صحیح پتہ چلے گا رزلٹ کا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق کو اپنے گریبان میں جھانکنے کا کہا، جس پر سعد رفیق کو بہت دکھ ہوا۔ اس کے بعد مریم نواز وہاں سے غصے کے ساتھ اٹھ کر چلی گئیں ۔بعد ازاں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) نہیں جمہوریت جیتی، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کا تقابل ابھی کرنا درست نہیں ہے، بے نظیر بھٹو بننے میں دہائیاں لگی ہیں، مریم نواز میری چھوٹی بہن کی طرح ہیں انکو ورثے میں میاں صاحب اور بیگم کلثوم نواز دونوں کی خوبیاں ملی ہیں، مریم نواز محنت کر رہی ہیں لیکن انہیں محتاط گفتگو کرنی چاہیے، مریم نواز اپنے والد کے نظریے کی تقلید کررہی ہیں اسلئے انہیں ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…