پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایک بچی کو بچاتے بچاتے پورا خاندان ہی ڈوب گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین میں پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک خاندان اپنے بزرگوں کی قبروں پر حاضری دینے کے لئے قبرستان پہنچا تھا کہ ان میں سے ایک سترہ سالہ لڑکی قریب موجود گہرے تالاب میں ہاتھ دھوتے ہوئے پانی میں گرگئی۔ اس کے والدین، خالہ اور دو چھوٹے بہن بھائی اس کی مدد کو پہنچے لیکن ان میں سے کوئی تیرنا نہیں جانتا تھا۔ ڈوبتی ہوئی لڑکی کو بچانے کے لئے سب نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور ایک ایک کرکے پانی میں اترتے چلے گئے۔ بدقسمت خاندان میں سے کسی کو بھی تیرنا نہیں آتا تھا لیکن وہ لڑکی کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پانی میں اترے اور کبھی واپس نہ لوٹے۔

مزید پڑھئے:امریکا میں تمباکو نوشی کے باعث ہر سال 5 لاکھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

ریسکیو ورکر شنگ ٹین کا کہنا ہے کہ جب وہ دیہاتیوں کی اطلاع پر

جائے وقوعہ پر پہنچے تو ساتوں افراد ڈوب کر ہلاک ہوچکے تھے۔ مرنے والوں میں 13 اور 17 سال کی دو لڑکیاں، 15 سال کا ایک لڑکا اور ان بچوں کے والدین اور خالہ بھی شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے پر چین کے علاوہ عالمی میڈیا میں بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…