اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکا اور سعودی عرب نے پاکستانی فلاحی تنظیم الفرقان فاو¿نڈیشن ویلفئیر ٹرسٹ پر پابندی لگادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب نے مبینہ طور پر دہشت گرد گروہوں کی مالی امداد کرنے پر پاکستان اورافغانستان میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم الفرقان ویلفئیر ٹرسٹ پر پابندی لگادی۔ مریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیموں کے مالی معاملات پر امریکا کی گہری نظر ہے اور اس حوالے سے پرعزم ہیں کہ دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے والی تنظیموں کو بے نقاب کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ الفرقان ٹرسٹ کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی مالی امداد سے متعلق ایسی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد اس پر پابندی لگائی گئی جب کہ بیرون ممالک کسی بھی امریکی شہری پر تنظیم سے تعلق رکھنا اور مالی معاملات رکھنا غیر قانونی ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت پاکستانی فلاحی تنظیم الفرقان پرمبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکا اور سعودی عرب نے پاکستانی فلاحی تنظیم الفرقان فاو¿نڈیشن ویلفئیر ٹرسٹ پر پابندی لگادی
7
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں