جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پٹرول کا بڑا بحران سِر پر آگیا،تیاری کرلیں

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں پٹرول کا ذخیرہ گھٹ کر محض سات دنوں کا رہ گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ پٹرول کا ذخیرہ قواعد کے تحت 20 دنوں کے بجائے صرف 7 دن کا رہ گیا ہے۔صنعتی ذرائع کے مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مارکیٹ میں اپنے شیئر زکے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول درآمد کرنے میں ناکام ر ہیں جس سے پورا دباؤ پی ایس او پر آگیا ہے۔

پی ایس او کے ترجمان کے مطابق بحران کے باوجود پٹرول کی فراہمی بحال رکھی گئی۔ او سی اے سی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے حصے کا پٹرول درآمد کرنے میں ناکام رہیں جس کی و جہ سے صورتحال بگڑ گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چند دنوں میں آئل ٹینکرز منگوارہی ہیں جس سے صورتحال بہتر ہوگی اور دس روز کے لئے ذخیرہ دستیاب ہوجائے گا۔ گزشتہ دو ماہ سے پٹرول کی قلت کاسامنا ہے اور اگر کوئی کھیپ نہیں پہنچ پاتی تو پٹرول کی شدید قلت سے معمولات زندگی شدت سے متاثر ہوتی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم الیاس فاضل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پٹرول کی طلب میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مارکیٹ میں اپنے شیئر زکے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول درآمد کرنے میں ناکام ر ہیں جس سے پورا دباؤ پی ایس او پر آگیا ہے جس کی وجہ پٹرول کا سستا ہونا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی رہی تاہم انہوں نے بتایا کہ پٹرول کا ذخیرہ آئندہ دو دنوں میں 10 روز کی ضرورت کا ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…