جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

خواجہ آصف 2011 سے کس کی ملازمت کررہے ہیں؟تنخواہ کتنی ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا خواجہ آصف 2011 سے غیر ملکی کمپنی

کے ملازم ہیں اور 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ بھی لیتے ہیں، جو پاکستانی روپوں میں لاکھوں روپے بنتی ہے ٗخواجہ آصف کمپنی کے لیگل ایڈوائزر بھی رہے جبکہ ان کا ورک پرمنٹ 2019 تک مؤثر ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف بطور وزیر کسی غیر ملکی کمپنی میں کام نہیں کرسکتے ٗانہوں نے کاغذات نامزدگی میں خود کو ملازم نہیں بلکہ بزنس مین ظاہر کیا ٗخواجہ آصف نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے اور آمدن چھپائی، یہ معاملہ بھی پاناما کیس جیسا ہے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے خواجہ آصف کی ملازمت سے متعلق معاہدہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ وکیل بھی جب کوئی دوسرا کام کرتا ہے تو وکالت کا لائسنس معطل کر دیا جاتا ہے۔عدلت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں سناتے ہوئے اس پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔جسٹس عامر فاروق نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بجھوا دیا۔دوسری جانب درخواست گزار تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایک وزیر کس طرح غیر ملکی کمپنی کا ملازم ہو سکتا ہے ٗ خواجہ محمد آصف اقامے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرتے رہے ٗآمدن سے زائد اثاثے بنائے، اب وہ ہمیشہ کیلئے پاکستان کی سیاست سے فارغ ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…