منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والامحمود اچکزئی کا کزن ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کو بیدردی سے کچلنے والے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کو بیدردی سے کچلنے والے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

پولیس نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ سماعت میں عدالت نے عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر گواہوں کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ 20 جون 2017 کو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی نے اپنی گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ پہلے تو پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کرتی رہی تاہم بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ واقعے کا سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا۔ ملزم عبدالمجید اچکزئی نے مقتول کے ورثا سے جعلی صلح کا ڈرامہ بھی رچایا جسے ورثا نے جھوٹا قرار دے دیا۔ بعدازاں ملزم کے خلاف یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس کے خلاف 2009 میں اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔ واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا چچا زاد بھائی بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…