لاہور/رحیم یارخان(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے بچوں کو پولیوقطری پلانے سے انکار کرنے والے والدین کی گرفتاری کاحکم دے دیا ، مہم میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو چارج شیٹ دے کر نوکریوں سے فارغ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں
پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری احکامات میں کہا ہے کہ 3 روزہ قومی پولیومہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے اور قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین اور سرپرستوں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔احکامات میں
کہا گیا ہے کہ پولیو مہم میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو چارج شیٹ دے کر نوکریوں سے فارغ کیا جائے اور پرائیویٹ سکولز کو پابند کیا جائے کہ وہ سکول اوقات میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں بصورت دیگر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے۔