ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

datetime 18  ستمبر‬‮  2017

کویت سٹی(این این آئی)کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر سو شانگ سک سمیت 5 سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی حکومت نے یہ اقدام امریکا اور عالمی برادری کے اشارے پر کیا تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

خلیجی عرب ممالک میں شمالی کوریا کے ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں جب کہ صرف کویت میں ہی شمالی کوریا کا سفارت خانہ قائم ہے۔کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفیروں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اب شمالی کوریا کے سفارت خانے میں صرف 4 سفارت کار باقی رہ جائیں گے جن میں سے ایک ناظم الامور ہوگا۔واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی امیر کویت صباح الاحمد الصباح امریکا کا دورہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کرکے واپس لوٹے ہیں۔ بعدازاں کویت میں امریکی سفارت خانے نے شمالی کوریا اور دیگر مسائل پر کویت اور امریکا کو ایک دوسرے کا سچا دوست قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…