اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایکشن فلم” فیوریس 7“ نے اپنے ابتدائی ہفتے میں بین الاقوامی باکس آفس پر 38 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے جس میں سے آدھی آمدن تقریباً 20 کروڑ ڈالر امریکی باکس آفس پر ہوئی ہے۔اپنے ابتدائی ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ تیسری بڑی فلم ہے پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیری پورٹر اور ایوینجرز فلمیں ہیں۔فلم میں لوگوں کی دلچسپی کی ایک وجہ آنجہانی اداکار پال والکر بھی ہیں جو فلم کی عکس بندی مکمل ہونے سے قبل 2013ءمیں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ان کی ہلاکت کے بعد فیوریس 7 کی ریکارڈنگ روک دی گئی تھی اور اس دوران فلم ساز اس بارے میں مشورہ کررہے تھے کہ فلم کو مکمل کیا جائے یا نہیں۔ آخر کار فلم کو مکمل اور تاخیر سے 2014 میں ریلز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واکر کے بقیہ سین ان کے بھائیوں کیلب اور کوڈی اور کمپیوٹر اینیمیشن کی مدد سے مکمل کیے گئے۔باکس آفس ڈاٹ کام کے وائس پریذیڈنٹ فل کانٹرینو کا کہنا ہے کہ ’واکر کی موت نے ان لوگوں میں اس فلم کے بارے میں دلچسپی بڑھا دی ہے جنھوں نےاس فلم کی پہلی اقساط نہیں دیکھی تھیں، اس فلم کی کامیابی دراصل واکر کو خراج تحسین ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں