شیخوپورہ ( آئی این پی )شیخوپورہ کے نواحی گاوں مرزا ورکاں میں دولہا اپنی دولہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر پہنچ گیارائیونڈ کا رہائشی بھٹہ مالک کا بیٹا رانا ندیم کی بارات مرزاں ورکاں آئی باراتیوں کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا
جبکہ دولہا ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر دولہن کو لینے آیا زرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کا کرایہ 3 لاکھ پ75 ہزار روپے ادا کیا گیا ہے دولہا رانا ندیم کا کہناتھاکہ شادی کی بے حد خوشی ہے اورمجھے بچپن سے ہی شوق تھاکہ میں اپنی دولہن کو لینے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر جاونگا تو آج میرا شوق پورا ہو گیا ہے