ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

لندن دھماکہ،متاثرہ افراد کے بال کیوں جھڑ گئے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)لندن میں زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں دھماکے کے بعد بھگڈر کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کے بعد مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل کردی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرین کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام کا آغاز کیا۔

لندن پولیس اور ایمبولینس سروس کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے مغربی حصے میں قائم زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے واقعہ کو دیکھ رہے ہیں، جسے میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں دھماکا قرار دیا گیا۔لندن میڑو پولیٹن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پروسون گرین ٹیوب اسٹیشن میں ہونے والے واقعے سے آگاہ ہیں، اور افسران کو روانہ کیا جاچکا ہے۔واقعے کے بعد اسٹیشن کو بند کردیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ضلعی لائن پر موجود تمام اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا۔ٹرین میں موجود ایک سفید کنٹینر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسافروں کو چہرے پر زخم آئے۔یہ زخم ’انتہائی شدید‘ ہیں، جس سے متاثرین کے بال جھڑ گئے۔عینی شاہدین نے کہاکہ دھماکے کے بعد مسافروں کو ڈسٹرکٹ لائن کے پارسنز گرین سٹیشن پر افراتفری کے عالم میں دیکھا گیا ۔جب لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی تو وہ افراتفری کے عالم میں ٹرین سے دور بھاگے۔وہاں سے بھاگتے ہوئے لوگوں کو خراشیں اور چوٹیں آئی ہیں۔ بہت زیادہ افراتفری کا عالم تھا۔24 سالہ ایلیکس لٹل فیلڈ نے کہاکہ میں پارسنز گرین ٹیوب سٹیشن کے قریب ہی تھا کہ لوگوں کو انتشار کے عالم میں پلیٹ فارم پر بھاگتے دیکھا۔ میں نے پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ والے دیکھے جو لوگوں کو پیچھے ہٹا رہے تھے۔میں نے لوگوں کا ہجوم اور مسلح پولیس والے دیکھے۔ بہت سے لوگ صدمے سے دوچار تھے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…