جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناروے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی پروقار طریقے سے منائی گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(عقیل قادر) دنیا بھر کی طرح پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے تحت بھی منائی گئی جس میں بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما میاں اسلام نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے دنیا بھر میں اور خاص کر عالم اسلام میں پاکستان کی بہتر شناخت پیش کی۔ مقررین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک آمر نے انصاف کا قتل کر کے عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کر دیا۔مشرق وسطی کے موجودہ حالات کا حل ذوالفقار علی بھٹو جیسا لیڈر دنوں میں نکال سکتا تھا۔تقریب سے پارٹی کے صدر چوہدری زمان، سنیئر نائب صدر علی اصغر شاہد، معروف سماجی شخصیت طلعت بٹ، معروف سماجی و سیاسی شخصیت اطہر علی، پاکستانی اور نارویجن کمیونٹی میں معروف نوجوان سیاسی رہنما ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس امیدوار لیبر پارٹی، دانشور سید حیدر حسین، پاکستان ویثرن فورم کے صدر ارشد بٹ، جاوید اقبال گِل رہنما پی پی پی سپین ، پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سابق صدر الیاس کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی جن میں سنیئر رہنما پی پی پی جاوید اقبال، راجہ سلیم، راجہ جاوید، چوہدری عجب، اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ، پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، پاک ناروے فورم کے نائب صدر راجہ عاشق حسین آف گوجرخان، چوہدری قمر پسوال، عطاء انصاری، ریاض احمد، اقبال اختر خان، حمید احمد اور دیگر شامل ہیں۔ ۔ تقریب کے آخر میں ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے دعائے خیر کی گئی اور حاضرین کی تواضع پیز سے کی گئی۔

1 2 3 4 57 810 11 12 13 14 15 16 17 18



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…