پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کے دروازے کی تیاری پر کتنی لاگت آتی ہے؟

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ برائے امور حرمین الشریفین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کعبة اللہ کے مقدس دروازے کی تنصیب اور تزئین و آرائش تقریباً 13.4 ملین سعودی ریال (تقریباً 36 کروڑ 41 لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے) کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔

”سعودی گزٹ“ نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کعبة اللہ کے دروازے کی تزئین و آرائش پہلی دفعہ 1944ءمیں شاہ عبدالعزیز کے دور میں کی گئی جبکہ دوسری دفعہ شاہ خالد اور شاہ فہد کے ادوار میں تزئین و آرائش کا کام کیا گیا۔ 1977ءمیں جب شاہ خالد نے مسجد الحرام میں عبادت کے دوران کعبہ اللہ کے دروازے پر کچھ خراشیں دیکھیں تو نئے دروازے اور اس کی بہترین آرائش کا حکم دیا۔ نئے دروازے کو اڑھائی سینٹی میٹر موٹی ایلومینیم کی تہہ سے بنایا گیا اور اس کی بلندی 3.1میٹر تھی۔ اس دروازے پر چاندی کی پرت چڑھائی گئی جس کے اوپر سونے کی پرت چڑھائی گئی۔ دروازے پر اسلامی نقش و نگار بنائے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے مقدس نام بھی لکھے گئے ہیں۔ دروازے کے کناروں سے مرکز کی طرف نقش و نگار سونے اور چاندی سے بنائے گئے ہیں جبکہ مرکز میں دائروں کے اندر قرآنی آیات بھی لکھی گئیں ہیں۔

مزید پڑھئے:وہ عرب ملک جہاں مقامی شہریوں سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں

مقدس دروازے کے تالے پر بھی خوبصورت اور دلکش نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…