منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ

datetime 6  اپریل‬‮  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ اور دبئی ایکسپو 2020ءمیں بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر محنت کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے جو دونوں بڑے ایونٹ میں مطلوب رضا کاروں کی تعداد اور ان کے حوالے تفصیلات جمع کرکے پیش کرے گی۔ایک حکومتی اہلکار نے بتایا کہ اس طرح بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے اور پسند کئے جانے والے کھیل کا عالمی مقابلہ قطر میں ہورہا ہے جس میں سٹیڈیمز اور ٹیموں کی رہائش کے انتظامات کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں افراد کے لئے روزگار کے موقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 2020ءمیں دبئی میں ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں رضا کاروں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھئے:اسرائیلی وزیراعظم نے ایران ایٹمی معاہدے کو ”بری ڈیل‘ ‘قرار دیدیا

حکومت نے ان دونوں مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر تمام تر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…