منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

وطن کی ہونہار بیٹی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا آکسفورڈ یونیورسٹی کا کونسا سب سے بڑا اعزاز لے اُڑیں؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی کنزا عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کرتے ہوئے سب سے بڑا اعزاز (سعید پرائز) حاصل کیا ہے۔ یہ کلاس58ممالک سے آئے ہوئے 327 طالبعلموں پر مشتمل ہے۔سعید بزنس اسکول کے ڈین پیٹر ٹفانو نے اس اعزاز کا اعلان تکمیل کورس کی پر شکوہ تقریب میں کیا۔

یہ شاندار تقریب شیڈونیون تھیٹر میں منعقد ہوئی۔سعید پرائز ، آکسفورڈ کمیونٹی کے ایم بی اے پروگرام میں ایک طالب علم کو شاندار ترین تعلیمی اور غیر نصابی کارکردگی کے اعتراف میں پیش کیا جاتا ہے۔ڈین نے کنزا عظیمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنزا عظیمی ’ڈین آنر لسٹ‘ میں پوزیشن پانے کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ بزنس نیٹورک برائے وومن لیڈر شپ میں بحیثیت کو چئیر منتخب ہوئیں، جو سال کا سب سے فعال آکسفورڈ بزنس نیٹ ورک رہا۔لیڈر شپ پوزیشن میں خواتین کی شرکت اور صنفی مساوات کے لئے جدوجہد اور خواتین کے عالمی دن کی تقریب منظم کرنے پر وہ اپنی کلاس کی فعال ترین طالبہ رہیں ، اسپاٹ لائٹ میں خاص طور پر ان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔کنزا عظیمی نے 2013 ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزسے امتیازی پوزیشن کے ساتھ گریجوشن کیا تھا۔ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں خواتین کے عملی کردار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہیں۔کنزیٰ صنفی تفریق کے خاتمے کی کوششیں کیں۔ کنزیٰ اس سے قبل 2013 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے گریجویشن کی ڈگری بھی حاصل کر چکی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…