جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’نواز شریف کے بعد عمران خان کابھی اقامہ‘‘ سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات!!

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے بنی گالہ اراضی کیس سے متعلق درخواست گزارکا مؤقف ہے کہ جب عمران خان نے اپنے گوشوارے داخل کئے تو اپنی جائیداد کی صحیح تفصیلات جمع نہیں کرائی تھیں۔ عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ جو فلیٹ انہوں نے خریدا وہ کیسے خریدا اور کیسے بیچا، بنی گالہ کی زمین کیسے خریدی۔ انہوں نے کہا جس

طرح نواز شریف کے اثاثوں کی سکروٹنی ہوتی رہی اور بالآخر ایک اقامہ دریافت ہوا، لگتا ہے کہ عمران خان کا بھی کوئی اقامہ دریافت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو زچ کرنے کی کوشش میں ایسی تفصیلات میں جا رہے ہیں کہ ہر کوئی بے ایمان ثابت ہو جائے۔ عمران خان کی کوشش ہے ہر دوسرا شخص کرپٹ ثابت ہو جائے۔ نواز شریف کے بچوں کی نظرثانی درخواست پر انہوں نے کہا اس کا کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آ رہا، یہ درخواست فل کورٹ کو سننی چاہیے۔ بنی گالہ اراضی کیس پرنمائندہ دنیا نیوز عمران وسیم نے بتایا کہ کیس میں سب سے زیادہ سوالات چیف جسٹس کی جانب سے پوچھے گئے۔ آج ججز کا موڈ جارحانہ تھا، اس سے قبل سماعتوں میں انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے کہا پہلے عمران خان کہتے تھے کہ بنی گالہ کی اراضی خریدنے کیلئے انہوں نے جمائما سے قرض لیا تھا، اگر وہ اہلیہ سے قرض لے رہے تھے تو رقم براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں آنی چاہئے تھی، بیچ میں نمائندہ راشد خان کیوں لایا گیا۔ دستاویزات سے لگتا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ کی جو اراضی خریدی وہ ٹرانزیکشن بے نامی تھی۔ انہوں نے کہا جس طرح نواز شریف کے اثاثوں کی سکروٹنی ہوتی رہی اور بالآخر ایک اقامہ دریافت ہوا، لگتا ہے کہ عمران خان کا بھی کوئی اقامہ دریافت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…