بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

شامی مہاجرین بچوں کے کیمپ کا دورہ کرنے پر پریانکا پر بھارتیوں کی تنقید

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے پر اعتراض کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیا ہے۔پریانکا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز اردن میں شامی پناہ گزیں بچوں کے کیمپ کا دورہ کرکے ان کے ساتھ وقت گزارا جس کی انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ٹوئٹر پر ایک بھارتی نے انہیں شامی

مہاجرین بچوں کے کیمپ کا دورہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹوئٹر پر روندرا گوتم نامی شخص نے پریانکا سے کہا کہ ذرا بھارت کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کرنے کی زحمت گوارا کریں جہاں غذا کی کمی کا شکار بچے خوراک کے منتظر ہیں۔اس پر پریانکا چوپڑا نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یونیسف انڈیا کے ساتھ 12 سال کام کیا ہے اور ایسے متعدد مقامات کا دورہ کیا ہے لیکن روندرا گوتم تم بتاؤ کہ تم نے کون سا فلاحی کام کیا۔ پریانکا نے مشکلات کا شکار افراد میں موازنہ کرنے کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ کیوں کہتے ہو کہ ایک بچے کا مسئلہ دوسرے سے کم اہم ہے۔واضح رہے کہ پریانکا اس سے قبل اذان سے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہہ چکی ہیں کہ اذان سن کر انہیں بہت سکون ملتا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…