منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 میں کار کردگی اچھی ہوگی :شاہدآفریدی

datetime 6  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے امید ہے پاکستانی ٹیم 2016ءمیں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی جبکہ ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی تھا، جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے 19سال کرکٹ اپنی مرضی سے کھیلی ہے، اور اپنی مرضی سے ہی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور جب تک فٹ ہوں ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتا رہونگا۔ 19سالہ کیریئر کے دوران کبھی قوم کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ابھی وقت ہے قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کرکٹ کے ساتھ ساتھ فلاحی کام بھی جاری ہیں۔پنجاب کے کئی شہروں میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ فاٹا اوردیگر شہروں میں بھی فلاحی کام کئے جا رہے ہیں۔آفریدی کاکہناتھاکہ ہمارا ملک اس وقت بے روزگاری، تعلیم کی کمی اور صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہے اس کے باوجود ہمیں اس ملک نے بڑی عزت دی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس ملک نے ہمیں جو دیا ہے اسے لوٹایا جائے۔ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد ملک سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کام کیا جائے گا اس کے لیے اکیڈمی بناوں گا۔انہوں نے ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے کراچی میں سائیکل چلائی، سائیکل ریس ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ تھی جس میں وکٹ کیپرسرفرازاحمد بھی آفریدی کے ہمراہ تھے اورانہوں نے بھی سائیکلنگ کے جوہردکھائے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…