ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

پیک فیکٹر دراصل کیا ہے؟نجی شعبے کی کار سروس استعمال کرنے والوں کو کیسے لوٹاجارہاہے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ملک کے بڑے شہروں میں چلنے والی نجی شعبے کی کار سروس مسافروں کے لیے پیک فیکٹر اور ویٹنگ کے نام پر زائد بلنگ کے باعث درد سر بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ نجی کار سروس کو استعمال کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ ابتدا میں بہترین سروس مہیا کرنے والی کار سروس اب پیک فیکٹراور ویٹنگ کے نام پر زائد بلنگ کر رہی ہے ۔

موصول مصدقہ اطلاعات کے مطابق واٹر پمپ کراچی سے نظام نامی ایک شہری نے لانڈھی بابر مارکیٹ کے لیے ٹیکسی سروس حاصل کی۔ منزل مقصود پر پہنچ کر ڈرائیور نے 1416 روپے طلب کیے جو عام طور پر اس فاصلے کے لیے 300فیصد زائد بنتے ہیں۔تاہم شہری نے وہ کرایہ ادا کیا اور کمپنی کو ای میل کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس ای میل کے جواب میں ٹیکسی سروس کی انتظامیہ کی جانب سے زائد کرائے کا عجیب و غریب عذر پیش کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری ای میل کے مطابق شہریوں کی طلب کے مقابلے میں گاڑیاں کم ہیں اس لیے اس کیس میں پیک فیکٹر2اعشاریہ9 کا فارمولا لگایا گیا ہے جس کے مطابق 928روپے سرچارج لگایا گیا ہے۔ کرائے کے بریک اپ کے مطابق سفر شروع کرنے کی مد میں 75، کلومیٹر اصل کرایہ 236 روپے، ویٹنگ بمعہ ابتدائی کرایہ177شامل کرکے مجموعی کرایہ1416روپے بنتا ہے۔ جوابی میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیک فیکٹر کی نشاندہی ویب ایپلی کیشن پر موجود ہوتی ہے جو وقتا فوقتا ایک اعشاریہ ایک سے 3اعشاریہ8تک جاسکتی ہے۔ ابتدا میں بہترین سروس مہیا کرنے والی کار سروس اب پیک فیکٹراور ویٹنگ کے نام پر زائد بلنگ کر رہی ہے

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…