بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوامی مرکزمیں آتشزدگی،پاکستان کا بڑا نقصان ہوگیا،انتہائی افسوسناک انکشاف‎

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ریڈزون میں واقع عوامی مرکز میں لگنے والے آگ نے سرمایہ کاروں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی مرکز میں لگنے والی آگ نے سینکڑوں کمپنیوں کے ریکارڈ کو خاکستر کر دیا جس سے پاکستان میں آٹو کمپنیوں کی سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ریکارڈ آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کیلئے بنائی گئی پالیسی پر مبنی بھی تھا جو کچھ ماہ پیشتر آڈٹ کی غرض سے جمع کیا گیا تھا آڈٹ کے بعد ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنا سرمایہ لانے کی منظوری ملنی تھی مگر اب چونکہ ریکارڈ جل گیا ہے اور اس ریکارڈ کی کوئی دوسری کاپی بھی نہیں ہے جس کے باعث اب آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے۔ دریں اثنا اسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی مرکز کی عمارت میں آگ لگنے سے دو نوجوان جابحق ایک ا زخمی ہو گیا‘ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا‘ آگ کے باعث پارکنگ میں موجود دو گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی مرکز کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث عمارت کی دوسری منزل سے دو افراد نے چھلانگ لگا دی۔ ۔چھلانگ لگانے والے دونوں افراد کو زخمی حالت میں پو لی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک اور نوجوان بھی حادثے میں زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویش ناک ہے ۔عمارت سے چھلانگ لگانے والے دونوں نوجوان عوامی مرکز میں قائم نجی کال سینٹر میں ملازم تھے ،ایمرجنسی راستہ موجود تھا لیکن نوجوانوں نیگھبراہٹ میں چھلانگ لگائی۔ آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ پر قابو پایا ۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ آگ عمارت کے گرائونڈ فلور پر لگی۔

آتشزدگی سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل زیادہ متاثر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آگ گرائونڈ فلور پر واقع وفاقی محتسب کے دفتر میں لگی جس سے وفاقی محتسب کا ریکارڈ بھی متاثر ہوا جبکہ آگ لگنے کے باعث پارکنگ میں موجود دو گاریاں بھی متاثر ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…