اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

خودپسندی کے لیے فیس بک بہترین سائیڈ؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با(د نیوز ڈیسک)خود پسند یا اپنے آپ کی حد سے زیادہ ستائش ایسی چیز ہے جو متعدد افراد کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے اور ایسے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سب سے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی دلچسپ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔الاباما یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک خود پسند افراد کے لیے جنت سے کم نہیں اور لوگ اسے اپنے لیے مثالی پلیٹ فارم تسلیم کرتے ہیں کیونکہ وہاں وہ لوگوں کو اپنی ذات کے بارے میں بات کرنے کے لیے مدعو کرسکتے ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی روزمرہ کی زندگی کی چاہے جتنی بھی معمولی بات ہو وہ اس کو سامنے لاکر لوگوں سے لائکس اور تعریفی کمنٹس کے ذریعے اپنی انا کو مزید توانا کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ خودپسندی کے عادی نہیں ہوتے وہ فیس بک پر اتنے سرگرم بھی نہیں ہوتے جبکہ اپنے آپ کو پسند کرنے والے افراد اپنی تشہیر میں زیادہ مگن رہتے ہیں اور اس ویب سائٹ کو خود کو منظرعام پر لانے اور لوگوں کی ستائش حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے فیس بک صارفین میں خودپسندی کی سطح کا جائزہ لے کر ان ی پروفائلز تک رسائی حاصل کی اور ان کے سوشل نیٹ ورکس پر لوگوں کے آنے والے ردعمل یعنی لائکس اور کمنٹس کی تعداد کا جائزہ لیا۔
اس کے بعد سامنے آنے والے نتائج حیران کن تھے جن کے مطابق فیس بک پر پوسٹ کرنے والا جتنا زیادہ اپنی تشہیر کرنے لگتا ہے اسے سائٹ پر لوگوں کی توجہ اتنی ہی کم ملنا شروع ہوجاتی ہے۔دوسروں سے فائدہ اٹھانے والے اور ہر چیز پر اپنا استحقاق سمجھے والے افراد کو خودپسندی کے بدترین اثرات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ فیس بک صارفین ایسے لوگوں کی شناخت کرکے انہیں نظرانداز کرنا شروع کردیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…