بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

سندھ کی وہ دلیر خاتون جس نے تن تنہا 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا، حیران کن رپورٹ!!

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کی بہادر خاتون نازو دھاریجو کی زندگی پربنی فلم ’مائی پیور لینڈ‘ 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔نازو دھاریجو صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی خاتون ہیں،

جنہوں نے 2012 میں میڈیا میں شہرت پائی۔نازو دھاریجو درمیانے عمر کی خاتون ہیں، جنہوں نے وڈیروں اور مسلح قبضہ مافیا سے اپنے آباؤ اجداد کی زمین کی حفاظت کی۔نازو دھاریجو نے 2 کم عمر بیٹیوں کی مدد سے نہ صرف بااثر زمینداروں اور ان کے 200 مسلح افراد کا مقابلہ کیا، بلکہ کرپٹ پولیس کا سامنا بھی کیا، جس وجہ سے انہیں میڈیا اور خصوصی طور پر سندھ میں شہرت ملی۔اگرچہ اب نازو دھاریجو سماجی کاموں کے علاوہ سیاست میں بھی انٹری دے چکی ہیں، مگر ان کی ہمت سندھ کی بہت ساری خواتین کے لیے حوصلے کی مثال ہے۔نازو دھاریجو کی زندگی اور جدوجہد پر پاکستانی نژاد برطانوی فلم سام مسعود نے ’مائی پیور لینڈ‘ کے نام سے فلم بنائی ہے، جسے رواں ماہ 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ ’مائی پیور لینڈ‘ کے لیے ’سہائی ابڑو‘ کا انٹرویو اسکائپ کے ذریعے کیا گیا، جس کے بعد معاملات طے ہوئے۔خیال رہے کہ ’سہائی ابڑو‘ نہ صرف اداکاری کرتی ہیں، بلکہ وہ ’کلاسک‘ اور ’کتھک‘ رقص کے حوالے سے بھی پاکستانی کی بڑی ڈانسر ہیں۔’مائی پیور لینڈ‘ میں سہائی علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو فلم میں کسی ایکشن ہیرو کی طرح کلاشنکوف سے سیکڑوں مسلح مردوں کا مقابلہ کریں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…