ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری ملا عمر اور اسامہ بن لادن سے ملاقات کیوں اور کیسے ہوئی؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ’’میں نے جب ملا عمر کا انٹرویو کیا تو انہیں امریکی نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کے بارے میں ہی نہیں پتا تھا،

جب میں نے انہیں رابن رافیل کے بارے میں بتایا تو ملا عمر نے اپنے ماتھے پر ہاتھ مار کر کہا کہ ایک عورت مجھے سپورٹ کرتی ہے‘‘۔ملا عمر اور اسامہ بن لادن کے پہلے انٹرویو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملا عمر سے ملاقات کا اہتمام سابق وزیر داخلہ نصیراللہ بابر اور رحمان ملک نے کرایا تھا۔ ’جب میری ملا عمر سے ملاقات ہوئی تو بیٹھتے ہی انہوں نے کہا کہ تم نے میرے خلاف کالم چھاپا اور اب ریڈیو تہران اسے اچھال رہا ہے، میں نے ملا عمر سے کہا کہ رابن رافیل آپ کوسپورٹ کرتی ہے تو اس لیے میں تو آپ کو امریکی جاسوس ہی سمجھتا ہوں‘۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ جب ملا عمر نے مجھ سے یہ پوچھا کہ رابن رافیل کون ہے تو میں نے انہیں کہا کہ یہ امریکی نائب وزیر خارجہ ہیں ، اس پر ملا عمر نے پوچھا کہ رافیل مرد ہے یا عورت ؟ تو میں نے جواب دیا کہ وہ ایک عورت ہے ، اس پر ملا عمر نے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہا کہ او یارا، ایک عورت ہمارا سپورٹ کرتی ہے۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ملا عمر نے پھر مجھے کہا کہ اگر تم مجھے امریکی جاسوس سمجھتے ہو تو میں تمہیں امریکہ کے دشمن سے ملوائوں گا، اس کے بعد میری ملاقات اسامہ بن لادن سے کروائی گئی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…