اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

مریم نواز کی لیڈرشپ تسلیم کروں گا یا نہیں؟ چوہدری نثار نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی میں فوج کا کوئی کردار نہیں،فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے ، سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کے درمیان موازنہ درست نہیں کیوں کہ دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے،بچے بچے ہوتے ہیں اور وہ غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لیے انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے۔

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے، محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں بلکہ کمزور کریں گے،بچے بچے ہوتے ہیں اور وہ غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لیے انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے،مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کے درمیان موازنہ درست نہیں کیوں کہ دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ سے محاذ آرائی سے کوئی سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے جب کہ محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں نہ فوج کا نواز شریف کی رخصتی میں کوئی کردار ہے۔گزشتہ روز انٹرویو کے نشر کیے گئے کچھ حصے میں چوہدری نثار نے مریم نواز سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہا کا کہنا مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کے درمیان موازنہ درست نہیں کیوں کہ دومیں حصہ لیں اور انہیں سیاست میں نوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے، بچے بچے ہوتے ہیں اور وہ غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لیے انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مریم نواز کو لیڈر بننا ہے تو پہلے عملی سیاست حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…